82 Govt Institutions/Departments merged into 40 بیاسی(82) ادارے چالیس(40) میں ضم، وفاقی کابینہ بی میں رائٹ سائزنگ کی سفارشات منظور، پہلے مرحلے میں 6 وزارتوں پر نفاذ ہوگا

82 Govt Institutions/Departments merged into 40, right-sizing recommendations were approved in the federal cabinet, implementation will be done on 6 ministries in the first phase.

The Federal Cabinet, while approving the recommendations of the Institutional Reforms Committee, established a committee to ensure the protection of the interests of the employees expected to be affected by the merger and dissolution of the institutions, while 82 government institutions of various ministries were merged and merged. It has been dissolved and converted into 40 institutions in which digitization, smart management, efficient governance, transparent and speedy implementation of projects and better provision of facilities to the common man will be ensured. A meeting of the federal cabinet was held under the chairmanship of Prime Minister Shahbaz Sharif. The federal cabinet strongly condemned the incidents of terrorism in Balochistan and the cowardly attacks by terrorists on innocent citizens. Prayers for forgiveness for the officers and officials and unsuspecting citizens. The cabinet directed to identify the terrorists involved in these incidents as soon as possible and take full action against them. In the federal cabinet meeting, Rs. One billion and 95 crore rupees were also approved, proposals were made for the dissolution of Pakistan PWD, transfer of staff and ongoing projects to other ministries and institutions. In his address to the meeting, Prime Minister Shahbaz Sharif said that terrorism They will end the situation, there will be no talks with the enemies of the country, the ways of negotiations with those who recognize the constitution are open. He said that the entire nation, including me, pays homage to the soldiers of Pakistan who lost their lives during the operation. The Prime Minister welcomed the decisions taken by Finance Minister, National Food Security Minister, Energy Minister and concerned ministers and officers for uninterrupted supply of urea fertilizer for the upcoming Rabi crop. The Prime Minister said that digitization and smart management are being introduced, it was told in the federal cabinet meeting that a committee has been established for the affected employees, approval was also given to continue the austerity campaign. On the recommendations of the Ministry of Housing and Works, proposals were made regarding dissolution of Pak PWD, transfer of staff and ongoing projects to other ministries and institutions.

بیاسی(82) ادارے چالیس(40) میں ضم، وفاقی کابینہ بی میں رائٹ سائزنگ کی سفارشات منظور، پہلے مرحلے میں 6 وزارتوں پر نفاذ ہوگا

 

وفاقی کابینہ نے ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دیتے ہوئے اداروں کو ضم و تحلیل کرنے سے متوقع طور پر متاثر ہونے والے ملازمین کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کمیٹی قائم کر دی جبکہ مختلف وزارتوں کے 82 سرکاری اداروں کو ضم اور تحلیل کرکے 40 ایسے اداروں میں تبدیل کردیا جن میں ڈیجیٹائزیشن،سمارٹ مینجمنٹ، ایفیشینٹ گورننس، منصوبوں پر شفاف اور تیز عملدرآمد اور عام آدمی کو سہولیات کی بہتر فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات اور دہشت گردوں کے نہتے شہریوں پر بزدلانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔کابینہ نے ان واقعات میں شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں اور نہتے شہریوں کے لئے دعائے مغفرت کی۔کابینہ نے ان واقعات میں ملوث دہشت گردوں کی جلد از جلد نشاندہی کرکے ان کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔وفاقی کابینہ اجلاس میں آپریشن عزم استحکام کیلئے20 ارب روپے جبکہ بلوچستان کیلئے بھی ایک ارب 95 کروڑ روپے منظور کر لئے گئے،پاک پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل، اسٹاف اور جاری منصوبوں کی دیگر وزارتوں و اداروں میں منتقلی کیلئے تجاویز پیش کی گئیں۔اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا ہر صورت خاتمہ کرینگے، ملک دشمنوں سے بات نہیں ہوگی، آئین تسلیم کرنیوالوں سے مذاکرات کے راستے کھلے ہیں۔،انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افواج پاکستان کے جوانوں کو مجھ سمیت پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔۔وزیراعظم نے وزیر خزانہ، وزیر قومی غذائی تحفظ، وزیر توانائی اور متعلقہ وزراء و افسران کی آئندہ ربیع فصل کے لئے یوریا کھاد کی بلا تعطل فراہمی کے لئے اٹھائے گئے فیصلوں کی پذیرائی کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن اور اسمارٹ مینجمنٹ متعارف کروا رہے ہیں، وفاقی کابینہ جلاس میں بتایا گیا کہ متاثرہ ملازمین کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے ، کفایت شعاری مہم جاری رکھنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔ وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی سفارشات پرپاک پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل، سٹاف اور جاری منصوبوں کی دیگر وزارتوں و اداروں میں منتقلی کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔

Share This Post

Post Comment